9 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49
منفرد موضوع پربنائی گئی فلم ہالی ووڈفلم سپر ایٹ کاپریمیئر
اے آر وائی - لاس اینجلس : آٹھ دوستوں کے گرد گھومنے والی ہالی ووڈ فلم سپر ایٹ کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر ہوا۔ یہ فلم ہے آٹھ دوستوں کی طاقت کی جو دنیا کو ایک نئے انداز میں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اس کھیل میں ہوجاتی ہے کچھ گڑبڑ اور پیش آ جاتا ایک حادثہ بھی جس کے بعد یہ دوست مشکلات کاشکار ہوجاتے ہیں ۔فلم میں انیس سو اناسی کا دور دکھایا گیا ہے۔
فلم کے پریمیئر میں فلم ڈائریکٹر جے جے ایبرمز نے اپنے سپر ایٹ دوستوں ٹام کروز اور اسٹیون کے ساتھ شرکت کی۔سنسنی ، کامیڈی اور تھرل سے بھرپور فلم سپرایٹ دس جون کو ریلیز کردی جائے گی۔