9 جون 2011
وقت اشاعت: 19:12
ٹیلر سوئفٹ کیلئے بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ
اے آر وائی - لاس ویگاس : ہالی ووڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے سی ا یم ٹی ایوارڈزمیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈحاصل کرلیا ۔ امریکہ میں ہونے والی میوزک ایوارڈ کی سالانہ تقریب جس میں ہمیشہ کی طرح گلوکاروں کے درمیان بہترین گلوکار کا ایوارڈ جیتنے کا مقابلہ ہوا۔
اس سال یہ بازی لے گئیں گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ جنہیں ان کے ویڈیو سونگ مائن کی مقبولیت کی وجہ سے سال کی بہترین اور پسندیدہ گلوکارہ کاایوارڈدیاگیا۔ایوارڈکی اس رنگا رنگ تقریب میں کئی گلوکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ امریکی مشھور میوزیکل بینڈز کی پرفارمنسز نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔