تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 جون 2011
وقت اشاعت: 22:32

اداکار جمیل فخری انتقال کرگئے

اے آر وائی - لاہور : اپنی لازوال اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے اداکار جمیل فخری بیٹے کی موت کا دکھ جھیل نہ سکے اور فالج کے شدید حملے کے بعد انتقال کرگئے ۔



اداکارجمیل فخری گزشتہ دس روز سے لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج تھے۔چھ ماہ قبل بیٹے کی امریکہ میں پراسرار گمشدگی اور موت کی اطلاع نے جمیل فخری کا حوصلہ ختم کردیا اور وہ بیٹے کے غم میں بیمار ہوگئے۔



دکھ کے پہاڑکو جمیل فخری سہہ نہ پائے اور ان پر فالج کا حملہ ہوا جس کے بعد وہ اسپتال میں کئی دنوں سے کوما میں تھے۔ دوسروں کے چہروں پر خوشی لانے والے جمیل فخری اپنے بیٹے کی موت کادکھ سہہ نہ پائے اورآج ان کے سانس کی ڈورٹوٹ گئی۔ مرحوم جمیل فخری کی میت اسپتال سے ان کے گھر پہچادی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.