10 جون 2011
وقت اشاعت: 9:16
لاس اینجلس میں ہوا سائنس فکشن تھرلر فلم سپر ایٹ کا پریمئیر
اے آر وائی - لاس اینجلس : ہالی ووڈ ڈائریکٹر جے جے ابیرمز کی نئی سائنس فکشن فلم ..سپر ایٹ ۔۔۔۔کارنگا رنگ پریمئیر لاس اینجلس میں ہوا۔ آٹھ دوستوں کے گرد گھومنے والی اس فلم کے پریمئیر میں ٹام کروز ،اسٹیون اسپیل برگ اور فلم میں آٹھ دوستوں کا کردار نبھانے والے بچوں نے شرکت کی۔
سپر ایٹ کےدوست دنیا کو ایک نئے انداز میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن اس کوشش میں کچھ غلطیاں ان دوستوں کے لیے خطرے کا باعث بن جاتی ہیں ، فلم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ انھوں نے فلم میں اپنے ماضی کو عکس بند کرنے کی کوشش کی ہے جب انیس سو اناسی میں انھیں ایک آفت نے گھیر لیا تھا اور وہ بڑی مشکل سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
فلم میں کام کرنے والے ننھے کرداروں کا کہنا ہے کہ یہ فلم انکے لیے کسی تجربے سے کم نہیں ، لوگوں کو فلم میں ہر کردار کا کام پسند آئے گا۔