10 جون 2011
وقت اشاعت: 14:33
کارٹون فلم شیریک میوزیکل تھیٹر کی شکل میں پیش
اے آر وائی - لندن: شیریک کی پری سے محبت کی داستان لندن کے میوزیکل تھیٹر میں پہنچ گئی ۔ یہ کہانی ہے شہزادے کی جسے بوڑھی عورت کی بددعا نے بدصورت جانور میں بدل دیا۔ اپنی بدصورتی کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھنے کے لئے شیریک نے جنگلوں میں پناہ لی ۔ جہاں اسے رات کے وقت ایک پری مل گئی اور اس کا پری پر دل آگیا۔ اب بدصورت شیریک اپنے شہزادے ہونے کا پریوں کی ملکہ کو یقین دلاتا ہے جس کے لئے اسے کئی مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔
پری سے محبت کی داستان کے سارے کردارپہلی بارلندن کےمیوزیکل تھیٹر میں پیش ہوئے۔ تھیٹر کے آخر میں خوبصورت موسیقی اور رقص کرتے ہوئے پری اور شیریک کا ملاپ ہوا۔