10 جون 2011
وقت اشاعت: 14:51
مقبول فدا حسین مجھے ایک مکمل عورت کہاکرتے تھے،مادھوری
اے آر وائی - ممبئی : معروف بولی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ مرحوم مقبول فہد حسین مجھے ایک مکمل عورت کہا کرتے تھے۔
معروف آرٹسٹ مقبول فدا حسین کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بولی ووڈ اداکارہ مادھوری نے کہا ہے کہ مقبول فہد حسین جہاں بھی رہے ہمیشہ فون کال پر رابطے میں رہے،وہ ہمیشہ مجھے بہتر اداکاری پر بالواسطہ طور پر مختلف انداز میں سراہا کرتے تھے ۔ لیکن براہ راست تعریفی کلمات میں ان کا مجھے مکمل عورت بولنا ایک ناقابل فراموش جملہ ہے۔