تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 جون 2011
وقت اشاعت: 16:6

معروف بھارتی اداکار دھرمندراپنی سوانح عمری لکھیں گے

اے آر وائی - ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار دھرمندر نے کہا ہے کہ وہ زندگی کے اتار چڑھاؤ کو قلمبند کرنے کیلئے سوانح عمری لکھنے کا ارادہ کرچکے ہیں دھرمندر ساٹھ کے عشرے میں دنیا کے خوبصورت ترین پانچ افراد میں سے ایک تھے ،ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے وقت کے سلمان خان تھے۔



فلموں میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر انہیں انیس سو ستانوے میں فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارد ملا تھا۔ دھرمندر نے راجستھان سے دوہزار چار میں بی جے پی کے پلیٹ فارم سے الیکشن جیتااور رکن پارلیمنت بنے۔ انکا تعلق آریا سماج جٹ خاندان سے تھا آپ کا والد اسکول ہیڈ ماسٹر تھا ۔ دھرمندر کی پہلی شادی پراکوش کور سے ہوئی تھی جس سے دوبیٹے سنی اور بوبی ہوئے دونوں اداکار ہیں ،۔دھرمندر کی دوسری شادی ہیما مالینی سے ہوئی جس سے دوبیٹیاں عیشہ اور اہانہ دونوں بالی ووڈ کی معروف اداکارائیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.