تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 جون 2011
وقت اشاعت: 20:55

پاکستانیوں کی مشکلات پرفلم ویسٹ ازویسٹ کی پروموشن

اے آر وائی - ممبئی : پاکستانیوں کو برطانیہ میں پیش آنے والی مشکلات پر بنائی گئی بالی ووڈفلم ویسٹ از ویسٹ کی ممبئی میں پروموشن ہوئی۔



یہ فلم ایک پاکستانی کے گرد گھومتی ہے جو پنجاب کا رہائشی ہے۔اچھے مستقبل کی تلاش اپنی بیوی بچوں کو خوبصورت خواب دکھا کر بطانیہ روانہ ہوجاتا ہے۔ برطانیہ میں تہذیب و ثقافت میں فرق کی بناء پر اسے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔



یہ صورتحال اس کی زندگی اجیرن کردیتی ہے لیکن گاؤں میں اچھے دنوں کی آس میں بیٹھی اس کی بیوی جب اسے خالی ہاتھ لوٹتے دیکھتی ہے تو اس کا ضبط جواب دے جاتا ہے۔ فلم میں اداکار اوم پوری اور آئیلا ارون نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم ویسٹ از ویسٹ کینیڈا میں ریلیز ہوچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.