تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:31

رشی کپور اور جوہی چائولہ پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

اے آر وائی - ممبئی : فلم بول رادھا بول اور اینا مینا ڈیکا کی سپر ہٹ جوڑی رشی کپور اور جوہی چائولہ اب ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے ڈیوڈ ڈون کی فلم چشم بدور میں ۔ رشی کپور اور جوہی چائولہ کے مداحوں کا انتظار بھی اب ختم ہوا۔ اب دونوں اداکار ایک ساتھ جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں انیس سو اکیاسی میں بننے والی کامیدی فلم چشم بدور کے سیکوئل میں۔



فلم میں رشی کپور لالن میاں پان والے کا رول ادا کر رہے ہیں ۔جبکہ جوہی چائولہ کو سیکوئل میں شامل کیا گیا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ڈون کا کہنا تھا کہ عوام کو رشی کپور اور جوہی کی جوڑی بڑے عرصے بعد ایک ساتھ دیکھ کر خوب مزہ آئے گا۔ اس سے قبل دونوں اداکار فلم لک بائی چانس میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.