تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:32

سیف علی خان آئیفا ایوارڈز میں میزبانی کے فرائض انجام دیں گے

اے آر وائی - ممبئی : سیف علی خان آئیفا ایوارڈز میں میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔ رواں سال تئیس جون سے ٹورونٹو میں شروع ہونے والے آئیفا ایوارڈز کی ہر طرف دھوم ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس بار میزبانی کے فرائض چھوٹے نواب یعنی سیف علی خان انجام دیں گے۔ سیف پہلے بھی شاہ رخ کے ساتھ جوڑی بنا کر آئیفا ایوارڈز میں ہوسٹنگ کر چکے ہیں۔



ان کے برجستہ جملوں کی وجہ سے اس بار بھی انھیں آئفا میں بطور میزبان چنا گیا ہے۔ واہ کیا بات ہے چھوٹے نواب آپ کی! فلمیں تو فلمیں آپ کی تو ایوارڈز فنکشنز میں بہت مانگ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.