12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:32
شاہ رخ خان کو سگریٹ نوشی چھوڑنے کیلئے ملی اینٹی اسموکنگ کٹ
اے آر وائی - ممبئی : سگریٹ کا دھواں کتنے غم غلط کرتا ہے اور کتنے دکھ پیدا کرتا ہے۔ سگریٹ پینے والے ہیں کہ وہ اس دھوئیں سے جان چھڑانے کے لئے تیار نہیں۔ ایک کوشش کی ہے کہ بھارت کی این جی او نے شاہ رخ خان کو سگریٹ کے دھوئیں سے جان چھڑانے کے لئے۔ اور انہیں بھیج دی ہے اینٹی اسکموکنگ کٹ۔ شاید وہ بھی اس دھوئیں سے جان چھڑالیں۔
این جی او کی ڈائریکٹر کہنا ہے کہ ہم نے یہ اقدام اس لئے اٹھایا ہے کہ اگر شاہ رخ خان سگریٹ نوشی کی علت سے جان چھڑالیں تو ان کے لاکھوں مداحوں کو ایک اچھا میسج جائے گا اور اس سے سگریٹ نوش اپنے لئے ایک اچھا سائن سمجھتے ہوئے شاہ رخ کی طرح سگریٹ نوشی چھوڑنے کا عزم کرسکتے ہیں۔ شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات۔