12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:32
ملیکا شراوت اور دیا مرزا آئیفا ایوارڈ میں پرفارم کریں گی
اے آر وائی - ممبئی : جوں جوں آئفا ایوارڈ قریب آتا جارہا ہے فلم بینوں اور فنکاروں کے مداحوں کا انتظار بڑھتا جارہا ہے۔ اس سال تئیس جون کو ٹورنٹو میں ہونے والے آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں ملیکا شراوت اور دیا مرزا بھی پرفارم کریں گی اور حاضرین و ناظرین کے لئے کیا کچھ ہوگا یہ اب کسی قسم کے اظہار خیال سے آگے کی بات ہے۔
دیا مرزا تو بنکاک میں منعقد ہونے والے 2008ء کے آئیفا ایوارڈ میں پرفارم کرچکی ہیں اور داد پاچکی ہیں لیکن ملیکا شراوت نے ابھی تک آئیفا ایوارڈ میں لائیو پرفارم نہیں کیا۔ اب دیکھتے ہیں اس بحر کی تہہ سے اچھلتا ہے کیا۔ یہ منظر دکھائے گا کیا سین ۔ پردہ اٹھنے کی منتظر ہے نگاہ۔