12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:32
لیڈی گاگا کا مجھے ہے انتظار، پریانکا چوپڑا کی پکار
اے آر وائی - ممبئی : لیڈی گاگا کی شہرت کے چرچے اور چاہنے والوں میں کوئی کمی نہیں۔ پریانکا چوپڑا بھی لیڈی گاگا کے ممبئی آنے اور ان کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کے لئے بے تاب ہیں۔
لیڈی گاگا اگست میں بھارت کے تین شہروں میں پرفارم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ پریانکا کا کہنا ہے کہ نیویارک میں ایک کنسرٹ میں لیڈی گاگا کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔انہیں خوشی اور انتظار ہے کہ وہ اب ممبئی آ رہی ہیں اور وہ ان کے ساتھ کچھ وقت بِتا سکیں گی۔ جب پریانکا کا یہ حال ہے تو کون نہیں ہوگا جو لیڈی گاگا کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب نہ ہو گا۔ ہائے ممبئی کی فلم نگریا۔