تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:33

اداکار شان فلم جگنی کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

اے آر وائی - لاہور : اداکار شان فلم جگنی کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔ کلائی پر شدید چوٹ کے باعث ڈاکٹروں نے ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دے دیا۔



ہدایتکار سید نور کی نئی فلم جگنی کی شوٹنگ کے دوران شان ایک اوریجنل ایکشن سین عکسبندکرواتے ہوئے زخمی ہوگئے۔ اس شاٹ میں بندھے ہوئے شان کو اپنی طاقت سے پلرز کو گرانا تھا۔ پلرزگرنے سے شان کی کلائی میں شدید چوٹ آئی اور انھیں مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹرز نے انھیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔



ہدایتکار سید نور کے مطابق انھوں نے شان کو ڈمی شاٹ کروانے کا کہا تھا مگرشان کی ضد تھی کے وہ اریجنل سین عکسبند کرائیں گے۔ اس موقع پر اداکار معمر رانا اور صائمہ کے سین عکسبند کیے گئے جن میں معمررانا صائمہ کو اغوا کرنے کی کوشش میں گولیاں برساتے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.