13 جون 2011
وقت اشاعت: 6:30
کرینہ کپوراوردیپیکاپڈوکون میں دوستی ہوگئی
اے آر وائی - لندن : بالی ووڈ حسینہ دپیکا پڈوکون اور بیبو کرینہ کپور کے درمیان سرد مہری کا خاتمہ ہو گیا ۔ لندن کے ایک ہوٹل میں دونوں نے ایک ساتھ وقت گزارا اور کھانا کھایا۔
کرینہ کپور چار روز کے لیے لندن میں موجود ہیں ۔ اس موقع پر وہاں ڈپیکا پڈوکون بھی پہنچ گئی ۔ دونوں کے درمیان جاری سرد جنگ کا خاتمہ ہوا، اور دونوں نے ایک دوسرے کو معاف کرتے ہوئے تلخ یادوں کو فراموش کرکے ایک دوسرے کو گلے لگایا ،مستقبل میں اپنے کام کے حوالے سے پلان پر بات چیت کی اور کھانا کھایا۔
واضح رہے ڈیپکا پڈوکون اپنے غصے کی وجہ سے پہلے ہی خبروں میں رہی ہیں ۔ پہلے رنبیر کپور کی کترینہ سے دوستی پر انھوں نے رنبیر کپور سے جھگڑا مول لیا اور اسکے بعد بیبو کے منگیتر سیف علی خان کو کھری کھری سنا دی جسکے بعد کرینہ اور ڈپیکا میں سرد جنگ شروع ہوگئی تھی۔