13 جون 2011
وقت اشاعت: 6:31
لالی ووڈ:فلم لو میں گم کا ٹریلرریلیز ،8 جولائی کونمائش
اے آر وائی - لاہور : پاکستانی فلم لوو میں گم کا ٹریلر ریلیزکردیا گیا۔فلم آٹھ جولائی کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
کوئی تجھ سا کہاں کی کامیابی کے بعد اداکارہ وہدایتکارہ ریما خان کو اپنی ہوم پروڈکشن ۔ لوو میں گم سے خاصی امیدیں وابستہ ہیں۔ریما نے نئی فلم کو ہر لحاظ سے خوبصورت بنانے کے لیے بھرپور محنت کی ہے ۔
فلم لو میں گم کا میوزک مئی میں ،جبکہ فلم عیدالفطر تک ریلیز کی جائیگی۔ فلم لو میں گم کےبارے میں ریما کا دعوی ہے کہ یہ پاکستان کی مہنگی ترین فلم ہے۔فلم میں شامل گانوں کی عکسبندی ایسے مقامات پر کی گئی جہاں اس سے قبل شوٹنگ نہیں ہوئی ۔ ریماخان کایہ دعویٰ کس حد تک درست ثابت ہوتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔