تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 جون 2011
وقت اشاعت: 6:31

معروف ٹی وی آرٹسٹ جمیل فخری مرحوم کی رسم قل ادا کر دی گئی

اے آر وائی - لاہور : معروف ٹی وی آرٹسٹ جمیل فخری مرحوم کی رسم قل لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کر دی گئی ہے۔ لاہور میں جمیل فخری مرحوم کی رہائش گاہ پر ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف شخصیات سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے رسم قل میں شرکت کی۔



اس موقع پر شاعر امجد اسلام امجد، اداکار فردوس جمال،عرفان کھوسٹ اور غیور اختر سمیت دیگر ٹی وی آرٹسٹ بھی موجود تھے۔ رسم قل کے موقعہ پر شوکت علی نے عارفانہ کلام پڑھ کر محفل کے ماحول کو پُرسوز بنا دیا۔ رسم قل کے موقع پر مرحوم جمیل فخری کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.