13 جون 2011
وقت اشاعت: 6:31
جم کیری کی مزاحیہ فلم پوپرز پینگوئن کا رنگا رنگ پریمیئر
اے آر وائی - لاس اینجلس : لاس اینجلس میں ہوا پینگوئن ایڈونچرز پر معروف کامیڈین جم کیری کی فلم پوپرز پینگوئن کارنگا رنگ پریمئیر جس میں فلم میں کام کرنے والے چار پینگوئن بھی شریک تھے۔جو بنےلوگوں کی توجہ کامرکز۔
لاس اینجلس میں ہونے والے پریمئیر کی خاص بات یہ تھی کہ اس موقع پر ریڈ کارپٹ کے بجائے جم کیری اور چار پینگوئن کے استقبال کے لیے وائٹ کارپٹ اور برف کے گولوں کا اہتمام کیاگیا پریمئیر کے دوران فلم میں کام کرنے والے چار پینگوئن لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ جم کیری کا کہنا تھا کہ انھیں امید ہے کہ یہ فلم بھی انکے مداحوں کو بھرپور تفریحی فراہم کرےگی۔