13 جون 2011
وقت اشاعت: 6:32
ہالی ووڈ فلم سپر ایٹ باکس آفس پر سرفہرست
اے آر وائی - لاس اینجلس : آٹھ دوستوں کے گرد گھومتی ہالی ووڈفلم ۔ سپر ایٹ ایک ہفتے میں سینتیس ملین ڈالر کا بزنس کرکےباکس آفس پر چھا گئی۔ ہالی ووڈ ڈائریکٹر جے جے ابیرمز کی نئی سائنس فکشن فلم، سپر ایٹ نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پرتباہی مچادی۔
سپر ایٹ دوست دنیا کو ایک نئے انداز میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن اس کوشش میں کچھ غلطیاں ان دوستوں کے لیے خطرے کا باعث بن جاتی ہیں ، فلم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ انھوں نے فلم میں اپنے ماضی کو عکس بند کرنے کی کوشش کی ہے جب انیس سو اناسی میں انھیں ایک آفت نے گھیر لیا تھا اور وہ بڑی مشکل سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔