13 جون 2011
وقت اشاعت: 8:32
ٹونی ایوارڈ:ہالی ووڈاداکارال پچینو بہترین اداکار قرار پائے
اے آر وائی - نیویارک : ٹونی ایوارڈ دو ہزار گیارہ میں معروف ہالی ووڈ اداکار ال پچینو کو مرچنٹ آف وینس میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا۔
نیویارک بیکن تھیٹر میں منعقد ٹونی ایوارڈ میں بہترین اداکار کا اعزاز پانے والے الپ چینو نے کہا کہ مجھے اس شاندار کامیابی پر فخر ہے۔ مرچنٹ آف وینس کے موسیقار ٹرے پارکر اور اسٹون میتھیو الپ چینو کی اس کامیابی پر انتہائی خوش تھے۔ دوسری جانب ٹونی شیلڈن کو " پریسیلا کوئین آف ڈیزرٹ " میں عمدہ کارکردگی پر بہترین اداکار قراردیا گیا ۔