تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 جون 2011
وقت اشاعت: 16:10

گجرات:بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی فیشن شو میں شرکت

اے آر وائی - گجرات : بھارتی ریاست گجرات کے فیشن شو میں جب بالی ووڈاداکارہ زرین خان نے ریمپ پر واک کی تو شو کو چارچاند لگ گئے۔



فیشن کے طوفان نے اب گجرات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔اب تک روایتی گجراتی ملبوسات میں دکھائی دینے والی ماڈلز نے جب زمانہ جدید کے عروسی لباس پہنے تو جیسے رنگ و نور کا ایک سیلاب امڈ آیا۔۔ہرے نیلے پیلے ، گلابی رنگ کے روایتی شرارے اور ساڑھیاں زیب تن کئے آتی ایک کے بعد ایک ماڈل نے پلک بھی جھپکنے نہ دی۔



یہ حال تو دیگر ماڈلز کی آمد تک تھا لیکن جب بالی ووڈاداکارہ زرین خان دیدہ زیب عروسی لباس میں دھیرے دھیرے واک کرتی سامنے آئیں تو شو کو تو جیسے چار چاند لگ گئے۔ زرین خان نے فیشن شوکے بعد سلمان خان سے دوستی اور کترینہ کیف سے مقابلہ کی تردید کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.