تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 جون 2011
وقت اشاعت: 5:45

ایشوریارائے تاریخی شاہکار مونا لیزا سے زیادہ خوبصورت قرار

اے آر وائی - ممبئی : اب تک تو بالی ووڈکی ملکہ حسن ایشوریا رائے کا مقابلہ دیگر ہیروئنز سے کیا جاتا رہا لیکن ایک سروے کے مطابق ایشوریارائے کو فلمی دنیا نے تاریخی شاہکار مونا لیزا سے زیادہ خوبصورت قراردے دیا۔



بالی ووڈ میں اب تک کئی حسینائوں نے بھارت کی ملکہ حسن کا تاج اپنے سر پر سجایا لیکن ایشوریارائے کی خوبصورتی کا مقابلہ کوئی نہ کرسکا۔اور اب ایشوریا رائے کا موازنہ تصوراتی تصویری شاہکار مونا لیزا سے کر دیا گیا، جس میں ایش مونا لیزاسے زیادہ خوبصورت قرارپائیں۔



ایشوریارائے جو ان دنوں اپنی فلم ہیروئن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، انھیں جب اس سروے کے بارے میں بتایا گیا تو وہ حیران رہ گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.