تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 جون 2011
وقت اشاعت: 6:31

کرشمہ کپور اب فلم ڈینجرس عشق میں کام کریں گی

اے آر وائی - ممبئی : ممبئی فلم نگری کی یہ روایت بنتی جارہی ہے کہ وہ ماضی کے اداکاروں کو کچھ عرصے کے وقفے کے بعد دوبارہ فلموں میں جاندار رول دے کرعوامی پذیرائی کے لئے کچھ نہ کچھ کوشش کی جاتی ہے۔ شاید ایساہی کرشمہ کپور کے ساتھ بھی ہونے جارہا ہے۔ سن دوہزار چھ کے بعد کرشمہ کپور اب یعنی سن دوہزار گیارہ میں وکرم بھٹ کی نئی تھری ڈی ڈینجرس عشق میں کردار ادا کریں گی۔



فلم ڈائریکٹرکاکہناہے کہ جب میں کرشمہ کوبتایا کہ اس فلم کی کہانی ایک عورت کی محبت کی کہانی ہے تو وہ راضی ہوگئیں۔ فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ اس شوٹنگ ستمبر میں راجستھان میں کی جائے گی اور یہ تھری ڈی مووی ہوگی۔ کرشمہ کاکہناہے کہ انہوں نے فلموں کو خیرباد نہیں کہاتھا بس شادی اور بیٹی کی پیدائش کے بعد گھریلو ذمہ داریوں میں وقت کی کمی کے بعد وہ فلم نگری وقتی کنارہ کش ہوگئی تھیں اب جبکہ ان کے پاس ٹائم ہے تو وہ فلم ضرور کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.