تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 جون 2011
وقت اشاعت: 6:40

فلم آلویز کبھی کبھی کی پروموشن کیلئے اداکارہ ممبئی میں

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈاداکاراپنی نئی فلم ۔۔آلویز کبھی کبھی ۔۔کی پروموشن کے لئے نئی دلی پہنچ گئے۔ شاہ رخ خان کی آنے والی نئی فلم آلویزکبھی کبھی میں شاہ رخ کتاب زندگی کھول کر اپنی اسٹوڈنٹ لائف کو یاد کررہے ہیں۔۔میڈیکل کے اسٹوڈنٹس کی سخت پڑھا ئی کے دوران کیسے دل دے بیٹھتے ہیں یہ صورتحال دلچسپ انداز میں فلمائی گئی ہے۔



یوں تو یہ فلم شاہ رخ خان کی ہے لیکن پہلی بار شاہ رخ اس میں لیڈنگ رول اداکرنے کے بجائے نئے اداکاروں کو موقع دے رہے ہیں فلم کی کاسٹ میں شامل نئے اداکارشاہ رخ خان کے سامنے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کررہےہیں شرارتوں کے ساتھ اسکول میں گزارے گئے دنوں پر بنائی گئی فلم آلویز کبھی کبھی۔۔سترہ جون کو بھارت بھر میں ریلیز کردی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.