تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 جون 2011
وقت اشاعت: 6:49

نیہا دھوپیا ہٹلر کی بیوی کا رول کریں گی

اے آر وائی - ممبئی: ہالی ووڈ اداکارہ نیہادھوپیااپنی آنے والی نئی فلم ۔۔۔گاندھی ٹو ہٹلر۔۔۔۔۔ میں ایڈولف ہٹلر کی بیوی ایوارین براؤن کا کردار نبھانے کے لئےخاصی پرجوش ہیں ۔



نئی دہلی میں فلم ڈائریکٹر کے ہمراہ فلم کی پروموشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں نیہا دھوپیا کا کہنا تھا کہ فلم میں ہٹلر کی پرانی ساتھی اور بعد میں اسکی بیوی بننے والی ایوارین براؤن کاکردار نبھانا ان کےلیے کسی چیلنج سے کم نہیں۔



کردار میں حقیقت کا رنگ بڑھنے کے لیے انھوں نے اپنے بالوں سمیت چہرے کے نقوش اور کپڑوں کے اسٹائل کو بھی ایوارین کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.