14 جون 2011
وقت اشاعت: 6:58
مائیکل جیکسن کی مشہورجیکٹ اوردیگرسامان کی نیلامی
اے آر وائی - لاس اینجلس: آنجہانی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کی معروف ویڈیو تھرلر میں زیب تن کی جانے والی سیاہ اور سرخ رنگ کی جیکٹ سمیت مائیکل جیکسن کی زیر استعمال چھ سو سے زائد اشیاء نیلامی کے لیے کیلی فورنیا کی جولین گیری میں پیش کردی گئی۔
مائیکل جیکسن کی تھرلر ویڈیو انیس سوتراسی میں ریلیزکی گئی تھی ۔ جس نے بے شمار شہرت سمیٹی اس ویڈیومیں مائیکل جیکسن کی زیب تن کی ہوئی سیاہ اینڈ سرخ رنگ کی جیکٹ سمیت ان کی چھ سو سے زائد اشیاء نیلام کےلئے رکھی گئی ہیں۔ ان میں مائیکل جیکسن کی آٹو گراف تصاویر،چشمے،ہیٹ ،گٹار،شرٹس اور وگیں شامل ہیں۔ مائیکل کی ان تمام اشیاء کی بولی قیمت تقریبا دو سے چار لاکھ ڈالر تک لگائی گئی ہے۔