تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 جون 2011
وقت اشاعت: 8:56

بالی وڈ: مردانہ رول بھی کرسکتی ہوں، شیفالی شاہ

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ میں یہ رجحان اب ضرور پکڑتا جارہا ہے کہ ہر اداکار خود کو ہر رول کے لیے پرفیکٹ سمجھتا ہے۔ اب دیکھیے اداکارہ شیفالی شاہ نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ وہ فلموں میں مردانہ کردار بھی ادا کرسکتی ہیں۔



شیفالی شاہ نے نہ جانے کس کیفیت میں یہ بات کہی۔ لیکن ہوسکتا ہے وہ اس بات پر قائم بھی رہیں۔ اپنی آنے والی فلم "کچھ لو جیسا" میں مرکزی کردار ادا کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے جو اچھالگا وہ میں نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اداکاری کی طرف کسی منصوبہ بندی کے ساتھ نہیں آئی۔ بچپن میں بھی ایک اچھا ساکردار کیا،



پانچ سال تھیٹر میں کام کرنے کے بعد ٹی وی اور پھر فلم کی طرف آئیں۔ اب دیکھتے ہیں کہ شیفالی کا یہ ارمان کب پورا ہوتا ہے اور وہ مردانہ کردار کب ادا کرتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.