14 جون 2011
وقت اشاعت: 11:35
مادھوری کی سلو اور کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کی چاہ
اے آر وائی - ممبئی : لاتعداد فلم بینوں کے دلوں کی دھڑکن مادھوری۔۔۔ جس کی ایک مسکراہٹ دیکھ کر ہی لوگ کھل اٹھتے تھے اور ان کا نام ہی فلم کی کامیابی کی ضمانت ہوتا تھا۔ آج مادھوری ڈکشٹ چاہتی ہیں کہ وہ ماضی کی طرح ایک بارپھر شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کاموقع ملے۔ ہم تمہارے ہیں صنم میں سلمان اور شاہ رخ کے ساتھ بیک وقت کام کرچکی ہیں جبکہ مادھوری اپنے پچھلے فلمی کیریئرمیں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ انفرادی کردار بھی کرچکی ہیں اور کواسٹار کے طور پر کام کرچکی ہیں۔ مادھوری کو ایک بارپھر ان کی یاد آرہی ہے۔
مادھوری ڈکشٹ نے نائنٹیز میں فلمی دنیا سے کنارہ کرلیاتھا آجا نچ لے میں لیڈنگ رول کے ساتھ سلور اسکرین پرجلوہ گر ہوئیں لیکن وہ جادو نہیں جگاسکیں اور یہ فلم باکس آفس پرفلاپ ہوگئی۔ تو کم از کم اس فلم کے ناکامی نے مادھوری کو یہ تو باور کراہی دیا ہوگا کہ اب فلم صرف ان کے نام سے ہٹ نہیں ہوسکتی۔ بمبئی فلم نگری کی چکاچوند چڑھتے سورج کی پوجا کرتی ہے ڈوبتے کو تنکے کاسہارا بھی نہیں ملتا۔