14 جون 2011
وقت اشاعت: 15:16
لیڈی گاگا 90 ملین ڈالر آمدنی کے ساتھ نمبر ون
اے آر وائی - نیویارک : لیڈی گاگا نے بہت چھوٹی سی عمر میں بڑے بڑے کام کئے ہیں ۔ اب تیس سال سے بھی کم عمری میں وہ ہالی ووڈ میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی پرفارمر بن گئی ہیں۔
لیڈی گاگا ایک سال میں نوے ملین ڈالرز معاوضہ حاصل کرکے پہلے نمبر پر آگئی ہیں۔ سترہ سالہ جسٹن بیبر تریپن ملین ڈالرز کے معاوضے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ امریکا میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ بہت سخت ہے تو اس آمدنی پر ٹیکس کتنا بنتا ہے، یہ معاملہ لیڈی گاگا کے لئے مشکل پیدا کرسکتا ہے۔