14 جون 2011
وقت اشاعت: 16:46
موسم گرماکے ملبوسات کے ساتھ برازیل فیشن ویک کا آغاز
اے آر وائی - برازیلیہ : موسم گرما کے دیدہ زیب ملبوسات کے ساتھ برازیل فیشن ویک کا آغازہوگیا۔ ہلکے رنگوں اور منفرد ڈیزائنز کے ملبوسات زیب تن کئے برازیلین ماڈلز نے جب ریمپ پر واک کی توانہیں خوب داد ملی ۔
برازیل کا سائو پولو فیشن ویک ہر سال منعقد کیاجاتا ہے جس میں ملک بھر کے فیشن ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کرتےہیں ۔ یہ فیشن ویک پورے سال کے فیشن ٹرینڈز کو یکسر تبدیل کردیتا ہے۔۔اس کی وجہ فیشن ڈیزائنرز کے ایسے منفرد ڈیزائنز ہوتے ہیں جو فیشن کی دنیا میں انقلاب لے آتے ہیں۔۔اکتیسویں برازیل فیشن ویک میں اکتیس فیشن ڈیزائنرزکے کلیکشن پیش کئے جائیں گے۔