14 جون 2011
وقت اشاعت: 17:54
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی خواہش پوری ہوگئی
اے آر وائی - ممبئی: آخر کار بالی ووڈاداکارعمران خان کی خواہش پوری ہوئی اوران کےماموں عامرخان نے عمران کے ساتھ پروموشوٹ کروالیا۔ بالی ووڈ مسٹرپرفیکٹ عامرخان جو اپنی ہوم پروڈکشن فلم میں خود کو ہائی لائیٹ کرنے سے گریز کرتے ہیں انہیں اپنے اصول اپنے بھانجے کی وجہ سے توڑنے پڑے۔
ان کے بھانجے عمران خان کی خواہش رہی ہے کہ ماموں عامر خان نے انہیں فلم انڈسٹری میں متعارف توکروادیا لیکن ان کے ساتھ کبھی فلم میں نہیں آئے عمران کے اصرار پر عامر نے فلم دہلی بیلی کا اسپیشل پروموبنوایا ہے جس میں عامر اور عمران ساتھ ساتھ ہوں گے۔