14 جون 2011
وقت اشاعت: 18:12
مشن امپاسبل کیلئے ٹام کروز نے کینیڈاکوبینگلور بنادیا
اے آر وائی - ممبئی: ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز فلم مشن امپاسبل کی شوٹنگ کے لیے بھارت نہ جاسکے تو کینیڈا کی سڑکوں کو بینگلور میں تبدیل کردیا۔
ایکشن اور تھرل سےبھرپور فلم مشن امپاسبل گھوسٹ پروٹوکول کی شوٹنگ بینگلورمیں ہونی تھی لیکن ٹام کروز سیکیورٹی خدشات کی بناء پر بھارت نہ جاسکے تو کینیڈا کے شہر وینکوور کی ایک سڑک کو بینگلور بنادیا۔
وینکوور کی سڑک پر چلتےٹرک، رکشہ، ٹیکسی اور سڑک کےکنارے سائن بورڈز جن پرویلکم بینگلور لکھا ہوا تھا اس نے کینیڈین شہریوں کو ایک لمحے کیلیئے اس مشکل میں ڈال دیا کہ وہ کینیڈا میں ہیں یا انڈیا میں، ایکشن سے بھرپور یہ فلم مشن امپاسبل فور سولہ دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔