15 جون 2011
وقت اشاعت: 11:3
اکشے کمار گرمیاں ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ فرانس میں گزارینگے
اے آر وائی - ممبئی : شہرت اوردولت جب ساتھ ساتھ آتی ہیں تو ایک چیز جو چلی جاتی ہے وہ ہے فرصت۔ جی ہاں آج اکشے کمار یکے بعد دیگرے کئی کامیاب فلمیں دینےکے بعد پریشان ہیں تو اپنی مصروفیت سے اور شایداسکی وجہ کچھ نہیں ان کی نجی گھریلو زندگی ہی ہو۔ اسی لئے اکشے نے پروگرام بنایا ہے کہ اب کے گرمیوں کا موسم فرانس کے رومانوی سرزمین پر گزاریں گے اپنی بیوی ٹوئنکل کھنہ اور بیٹے کے ساتھ۔
اکشے کمار ان دنوں ہاؤس فل ٹو کی شوٹ میں مصروف ہیں۔ اور موسم گرما کے بعد سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کی شوٹ میں حصہ لیں گے اور بیچ کا وقت بتانا چاہتے ہیں اپنی چھوٹی سی فلمی کے ساتھ جواس وقت بے تاب ہے ان کے ساتھ اچھی سی گرما کی چھٹیاں گزارنے کے لئے۔