تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 جون 2011
وقت اشاعت: 15:21

کرشمہ کپورنے تھری ڈی فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی

اے آر وائی - ممبئی : شائقین فلم کا انتظار ہوا ختم نوے دہائی میں شائقین کے دلوں پر راج کرنے والے کرشمہ کپور ایک بار پھر جلوہ گرہورہی ہیں۔ایک نئے انداز میں۔



سینتیس سالہ کرشمہ کپور اپنی کرشمہ ساز اداکاری اور اداؤں سے ایک بار پھربالی ووڈ کو متاثر کرنے کا پروگرا م بناچکی ہیں۔اس مرتبہ وہ جلوہ گر ہوں گی تھری ڈی مووی میں ۔ڈینجرس عشق کی شوٹنگ رواں سال راجستھان میں شروع کی جارہی ہے۔کرشمہ کپور نے بتایاکہ جب انھیں وکرم بھٹ نے ڈینجرس عشق کا اسکرپٹ سنایا تو انہیں لگا کہ اس فلم میں کچھ نیا ہے۔تھری ڈی فلم میں کام کرنا بھی ایک نیا تجربہ ہوگا۔کرشمہ کپور نے آخری مرتبہ دو ہزار چھ میں ریلیز ہونے والی فلم میرے جیون ساتھی میں کام کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.