15 جون 2011
وقت اشاعت: 19:48
بولی ووڈ اسٹار رجنی کانت صحت یاب ہوگئے
اے آر وائی - ممبئی : بولی ووڈ اسٹار اور تامل فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت صحت یابی کےبعد گھرمنتقل ہوگئےہیں۔ تامل سپراسٹار کے داماد دھونش نے ٹیوٹرپر بتایاکہ سنگاپور میں زیر علاج رجنی کانت کو ڈاکٹرز نے اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔تاہم وہ مزید کچھ وقت سنگاپور میں گزاریں گے۔
بھارت میں موجود رجنی کانت کے اہل خانہ کےمطابق سپراسٹار اس وقت تعطیلات پر ہیں اور وطن واپسی پر زیرتکمیل فلم رانا کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔رجنی کانت اپریل کےآخر میں فلم کی شوٹنگ کےدوران بے ہوش ہوگئےتھے۔