16 جون 2011
وقت اشاعت: 6:0
گلوکار نعمان جاوید کے ویڈیو گیت کی افتتاحی تقریب
اے آر وائی - لاہور: معروف گلوکار نعمان جاوید کے ویڈیو گیت 'یملاپگلا دیوانہ' کی افتتاحی تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ گلوکار نعمان جاوید کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے اس گیت نے بھارت میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی تھی جس کے بعد گلوکار نعمان جاوید نے گیت کا ویڈیو ریلیز کر دیا ۔
اس ویڈیو میں انہوں نے جٹ،سکھ،پاگل، اور ملنگ سمیت 8 گیٹ اپس میں پرفارم کیا ہے ویڈیو کی افتتاحی تقریب میں اداکار سلمان شاہد، عمران حیات ، دانیا ، گلوکار امانت علی اور ولی خاں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر نعمان جاوید نے کہا ہے کو انھیں بہت سی مزید بھارتی فلموں میں گانے کی آفرز ہو رہی ہیں جبکہ وہ ان فلموں کے ساتھ ساتھ اچھی اور معیاری پاکستانی فلموں میں بھی گاوں گا تقریب میں نعمان جاوید کا ویڈیو گیت یملا پگلا دیوانہ دکھایا گیا۔