16 جون 2011
وقت اشاعت: 6:46
سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان بہری ہوگئیں
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان بہری ہوگئی۔اداکارہ رانی مکھر جی کے بعد اب سوہا بھی اپنی نئی آنے والی فلم سائونڈ ٹریک میں سماعت سے محروم گلوکارہ کا کردار ادا کرینگی۔
سوہا اس بار کچھ الگ کرنے کے موڈ میں نظر آ رہی ہیں، تبھی تو اپنی نئی فلم میں وہ ایسی گلوکارہ کا کردار نبھا رہی ہیں جس کی آواز میں جادو ہے لیکن وہ اپنی آواز اور دھنوں کو سن نہیں سکتی۔۔۔سوہا علی خان کہتی ہیں کہ انکے لیے یہ کردار نبھانا نہایت مشکل تھا۔ جسکے لیے انھوں نے ہیلن کیلر کے انسٹیٹوٹ میں داخلہ لیا۔اور وہاں قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کے درمیان رہ کر انکی حرکات و سکنات کا باقعدہ مطالعہ کیا۔ جسکے بعد وہ اب فلم میں بہری کا رول کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں ۔