16 جون 2011
وقت اشاعت: 8:19
بالی وڈ: دوستیاں اور دوریاں، سب مفادات کی جنگ
اے آر وائی - ممبئی : شوبز میں دوستیاں اور دوریاں سب مفادات کی جنگ ہے۔ آج کے دوست کل دور ہو جاتے ہیں اور کل کی دوریاں آج کی نزدیکیاں بن جاتی ہیں۔ یہی حال اب ہمیش ریشمیا کا بھی ہے۔
آج جب سلو بھیا کا بالی ووڈ میں طوطی بول رہا ہے تو ہمیش ریشمیا کو سلو بھیا میں بے تحاشہ خوبیاں نظر آگئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے لئے سب کچھ ممکن ہے۔ اچھی بات ہے لیکن سنا ہے کہ چڑھتے سورج کو سبھی پوجتے ہیں۔ ہمیش کاکہنا ہے کہ میری سلمان سے کبھی کوئی لڑائی نہیں ہوئی۔ یہ میڈیا کی کارستانی تھی جس نے معمولی باتوں کو ہوا دی تھی۔