23 جون 2011
وقت اشاعت: 5:30
کترینہ کو شوٹنگ پر عراق لیجانے سے سلمان کا انکار
اے آر وائی - ممبئی : سلو بھائی کی کترینہ کے ساتھ دوستی کی خبریں یوں ہی نہیں اڑتیں بلکہ وہ کرتے ہیں دل سے بالی ووڈ بار بی ڈول کا خیال، تب ہی تو انہیں عراق اس لئے نہیں لے جا رہے کہ کہیں اسے کچھ ہو نہ جائے۔
قصہ ہے سلمان خان کی سپر ہیرو پر بننے والی نئی فلم کی شوٹنگ کا فلم ایک تھا ٹائیگر کی شوٹنگ شوٹنگ کے لئے سلو بھائی نے ضد کی عراق جانے کی۔ جسے سن کر پہلے تو فلم ڈائریکٹر کبیر کافی سٹپٹائے لیکن جب عراقی حکومت نے فلم کے کریو کی حفاظت کی گارنٹی دی تو وہ بھی مان گئے۔۔مگر وہ سلمان ہی کیا جو ہر کام آسانی سے کرلیں انھوں نے اپنے ساتھ کترینہ کیف کو لےجانے سے انکار کردیا ، کہاگر امریکی حملوں کی زد میں کترینہ بھی آگئیں توان کا کیا ہوگا۔