تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 جون 2011
وقت اشاعت: 12:19

میں اور سیف جلد شادی کرنے والے ہیں ، کرینہ کپور

اے آر وائی - ممبئی : کرینہ نے سیف علی خان سے قطع تعلق کی افواہوں کو رد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔ خبریں اڑ رہی تھیں کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور میں بریک اپ جلد منظر عام پر آجائے گا۔ لیکن کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ کئی فلموں میں مصروف ہیں اور سیف کی مصروفیت بھی کچھ کم نہیں ۔ اسی لئے مداحوان کو ساتھ نظر نہیں آرہے۔



کرینہ نے اعلان کیا کہ وہ اور سیف جلد شادی کرلیں گے۔ تاہم شادی کی تاریخ کے حوالے سے انہوں نے کچھ بتانے سے گریز کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مہمانوں کی فہرست اور کافی چیزیں حتمی ہو چکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.