تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 جون 2011
وقت اشاعت: 11:19

ملیکہ شراوت نے آئیفا ایوارڈز میں شرکت کیلئے برقعہ پہن لیا

اے آر وائی - ٹو رنٹو: بالی ووڈ آئٹم گرل ملیکہ شراوت کردار کی ڈیمانڈ پوری کرنے پر آئیں تو سب کچھ کر گزرتی ہیں اور جب چھپنا چاہا تو برقعہ ہی پہن لیا۔ بالی ووڈ بے بی ملیکہ شراوت کے جلووں سے تو سب ہی واقف ہیں۔ ان کی اداؤں نے کتنوں کے دل توڑے اور جوڑے۔ لیکن یہ ہیں کہ جب روٹھنے پر آئیں تو چہرہ ہی چھپا لیا۔ ہوا کچھ یوں کہ ملیکہ نے جب سےاپنا آئٹم سونگ جلیبی بائی ریکارڈکروایا ہے تب سے نجانے کیوں میڈیا سے بھاگنے لگی ہیں لیکن اتنا بھی کیا خوفزدہ ہونا کہ آئیفا ایوارڈ میں شرکت کے لئے جب ایئر پورٹ پہنچیں بھی تو برقعے میں ۔



ملیکہ کا کہنا ہے کہ ان کے پیچھے اتنے پاپارازی لگے ہیں کہ برقعہ پہننا ہی پڑا اور تو اور ملیکہ نے پاسپورٹ مین بھی ملیکہ کے بجائے اپنا اصل نام ریما لامبا لکھوادیا۔ اب ملیکہ سے کوئی یہ پوچھے کہ برقعے کا مقصد صرف پاپارازیوں سے بچنا تھا کہ معاملہ کچھ اور ہے۔ کچھ ہو نہ ہو ملیکہ کو خبروں میں رہنے کا فن ضرور آتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.