25 جون 2011
وقت اشاعت: 7:41
معروف گلوکارہ لیڈی گاگا کے خلاف غلط بیانی پر مقدمہ
اے آر وائی - لاس اینجلس : امریکی لا ءفرم نےمعروف گلوکارہ لیڈی گاگااور انکی پارٹنر کمپنی کے خلاف جاپان سونامی فنڈز کے حوالے سے غلط بیانی پر مقدمہ دائر کردیاہے۔
لاءفرم نےدعویٰ کیاہےکہ لیڈی گاگااوران کی معاون کمپنی کی جانب سے رواں سال مارچ میں جاپان میں آنے والے زلزلے اور سونامی کے موقع پر ایک کلائی کی پٹی متعارف کرائی گئی، اس کی تشہیرلیڈی گاگا کی ویب سائٹ کے ذریعے کی گئی اور کہاگیا کہ اس سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی جاپان کے زلزلہ زدگان کی کو دی جائے گی تاہم ایک تو شپنگ چارجز لگا کر رقم زیادہ وصول کی گئی اور ساری رقم دئیے جانے کے حوالے سے بھی شکوک وشبہات ہیں لیڈی گاگا اور انکی معاون فرم حسابات کی صورت حال واضح کریں اور بتائیں کہ رقم واقعی جاپان کے زلزلہ متاثرین پرہی خرچ ہوئی یا نہیں۔