25 جون 2011
وقت اشاعت: 11:0
گلوکار جسٹن بیبر آواز کا جادو جگانے کیساتھ خوشبو بانٹنے لگے
اے آر وائی - نیو یارک : سولہ سالہ امریکی گلوکار جسٹن بیبر اپنی آواز کا جادو جگانے کیساتھ اب خوشبو بانٹنے لگے ہیں۔ پاپ سنگر جسٹن بیبر کی گلوکاری کاجادو کیا کم تھا کہ اپنی پرفیوم بھی لائونچ کربیٹھے۔ اور وہ بھی کوئی عام نہیں، لڑکیوں کے لئے خصوصی پرفیوم جس سے آتی خوشبو سے ان کے مداح انہیں ہر وقت آس پاس محسوس کرسکتے ہیں ۔
نیویارک میں پرفیوم کی لائونچنگ کے دوران ان کے مداح جسٹن کی ایک جھلک دیکھنے کو بے چین تھے۔ جسٹن جب پرفیوم کی مشہوری کیلئے سامنے آئے تو ان کے مداحوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی لیکن جسٹن کے اسٹور سے باہر نہ نکلنے پر ان کے مداحوں کو کچھ مایوسی ہوئی۔