25 جون 2011
وقت اشاعت: 14:9
کترینہ کیف دنیا کی سب سے دلکش خاتون قرار
اے آر وائی - ممبئی: ایک بین الاقوامی جریدے نے بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کو دنیا کی سب سے دلکش خاتون قرار دیا ہے۔ کترینہ کیف کو دو ہزار گیارہ کے لیے دنیا کی سب سے دلکش خواتین میں صف اول پر رکھا گیا ہے۔ اور ان کی تصویر جریدے کے کور پیج پر چھاپی ہے۔
یہ اعزاز پچھلے سال بھارتی اداکارہ دیپیکا پدوکون کے حصے میں آیا تھا۔ ایس ایم ایس اور پولنگ کے ذریعے کئے گئے سروے سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ کترینہ کیف بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔
اس موقع پر کترینہ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آج سے پچاس سال بعد وہ اپنے پوتے اور پوتیوں کو میگزین کا کور دکھا سکیں گی یہ تیسری مرتبہ ہے کہ کترینہ کو دلکش ترین خاتون ہونے کا اعزاز ملا ہے۔ اس سے پہلے انھیں یہ اعزاد دو ہزار آٹھ اور دو ہزار نو میں ملا تھا۔