26 جون 2011
وقت اشاعت: 6:37
ساری زندگی سیف کےساتھ بتانےکافیصلہ کیاہے،کرینہ کپور
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ حسینہ کرینہ کپور اور انکے بوائے فرینڈ سیف علی خان کے درمیان کشیدگی کی خبروں سے تنگ آکر کرینہ میدان میں کود پڑیں اور اپنی خاموشی توڑ ہی ڈالی۔ بیبو کہتی ہیں کہ کچھ لوگ سیف اور انکی دوستی سے حسد کرتے ہیں،انھوں نے اپنی تمام زندگی سیف کے ساتھ بتانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بیبو اور سیفو کے درمیان میڈیا میں کشیدگی کی خبریں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں،لیکن اس بار کرینہ نے بیان داغ ہی دیا۔ انکا کہنا ہے کہ وہ اور سیف چار سالوں سے خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں، لیکن بالی ووڈ کے چند افراد کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی۔ جسکی وجہ سے انکے تعلقات میں کشیدگی کی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں اور وہ ان افواہوں سے بے حد پریشان ہیں ۔
کرینہ کپور نے آخر میں سیف کو یہ پیغام بھی دے ڈالا کہ وہ اپنی چار فلموں کی ریلیز میں مصروفیت کے باعث سیف سے شادی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں رکھتیں لیکن زندگی کا ہمسفر انھیں ہی چنا ہے۔