تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 جون 2011
وقت اشاعت: 8:9

عامر خان دہلی بیلی کی پرموشن کیلئے کلکتہ پہنچ گئے

اے آر وائی - بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامرخان اپنی پروڈیوس کردہ نئی فلم دہلی بیلی کی تشہیر کے لئے کلکتہ پہنچ گئے۔ کلکتہ آمد پر صحافیوں سے گفتگو میں عامر خان فلم کی کامیابی کے لئے کافی پرامید نظر آئے۔

عامر کا کہنا تھا کہ دہلی بیلی مکمل طور پر اڈلٹس فلم ہے جو صرف اٹھارہ سال سے زیادہ عمر افراد کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔ فلم کی کہانی تین دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو پہلے کمرے اور اس کے بعد جرائم میں حصہ دار بن جاتے ہیں۔

دہلی بیلی کے لئے عامر خان نے بھی خصوصی آئٹم نمبر ریکارڈ کرایا ہے۔عامر کا کہناتھا کہ اس گانے میں ان کا مقصد ماضی کے نامور موسیقاروں اور اداکاروں کو ٹریبیوٹ پیش کرنا ہے۔دہلی بیلی یکم جولائی سے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.