27 جون 2011
وقت اشاعت: 6:14
جیکسن کی تھرلرجیکٹ، اٹھارہ لاکھ ڈالرمیں فروخت
اے آر وائی - کیلی فورنیا: آنجہانی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کی معروف ویڈیوتھرلرمیں زیب تن کی جانے والی سیاہ اور سرخ رنگ کی جیکٹ نیلامی میں اٹھارہ لاکھ ڈالر میں فروخت کر دی گئی ۔
مائیکل جیکسن کی زیر استعمال چھ سو سے زائد اشیاء نیلامی کے لیے کیلی فورنیا کی جولین گیری میں پیش کی گئی تھیں ۔جس میں انیس سو تراسی میں بننے والی ویڈیوتھرلرمیں مائیکل جیکسن کی زیب تن کی ہوئی سرخ جیکٹ کو بھی پیش کیا گیا۔ اس جیکٹ کو ویڈیو ڈائریکٹر جون لینڈیس نے ڈیزائن کیا تھا۔
نیلامی میں پیش اس جیکٹ پر مائیکل جیکسن کا آٹو گراف بھی موجود ہے۔ جسکے باعث اسکی قیمت اٹھارہ لاکھ ڈالر قرار پائی۔ جیکٹ خریدنے والے آسٹن کے شہری ملٹن ورٹ کا کہنا تھا کہ وہ یہ جیکٹ آسٹن کے مقامی اسپتال میں رکھیں گے تاکہ جیکٹ کے ذریعے اسپتال میں زیر علاج بچوں کی مدد کے لیے فنڈ بھی اکٹھا کیا جاسکے۔