تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 17:29

گلوکار راحت فتح علی خان نے 40لاکھ روپے انکم ٹیکس جمع کرادیا

اے آر وائی - لاہور : معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے 40 لاکھ روپے انکم ٹیکس جمع کروادیا۔راحت فتح علی خان ان دنوں لندن میں ہیں۔ ان کے وکیل نے یہ رقم لاہور میں محکمہ انکم ٹیکس کے دفتر جا کر جمع کروائی۔



بھارت میں ائیرپورٹ پر ان سے لاکھوں ڈالر برآمدگی کے بعد انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے انہیں ٹیکس کی ادائیگی کے لیے متعدد نوٹسز بجھوائے تھے، جس کے بعد انہوں نے سیلف اسیسمنٹ اسکیم کے تحت ٹیکس جمع کروایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.