تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2012
وقت اشاعت: 15:24

امیتابھ بچن اسپتال سے گھر پہنچ گئے

اے آر وائی - بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن طویل عرصہ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر پہنچ گئے۔ بالی وڈ میں اپنی اداکاری کے زریعے چکا چوند کر نے والے میگا اسٹار امیتابھ بچن ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں گیارہ فروری کو ان کا آپریشن ہوا۔



بچن خاندان نے کہنا شروع کر دیا کہ بگ بی بالکل ٹھیک ہیں لیکن شدید درد کے باعث انھیں اسپتال میں مزید دن گزارنے پڑے۔



انیس سو بیاسی میں فلم قلی کی عکس بندی کے دوران امیتابھ کو شدید درد ہوا تھا جو وقت کے ساتھ ساتھ ٹھیک ہوگیا لیکن کون جانتا تھا کہ ستائیس سال پرانا یہ درد انھیں زندگی کی طویل علالت میں ڈال دے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.