25 فروری 2012
وقت اشاعت: 20:24
نصیر الدین شاہ کا خفیہ دورہ
اے آر وائی - بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار نصیرالدین شاہ پاکستان کے پانچ روزہ خفیہ دورے کے بعد وطن واپس چلے گئے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز سے خصوصی میں کہا وہ فلم انڈسٹری کو سہارا دینے پاکستان آئے۔
شاہ جی نے اپنے دورے کے دوران لاہور کے طلباء کو لیکچر دینے کے علاوہ پاکستان کی ایک فلم کی شوٹنگ میں بھی حصہ لیا ان کا کہنا تھا کہ ڈرٹی پکچر میں ینگ ہیرو ضرور بنا مگر امیتابھ بچن کی طرح لمبی اننگ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا نصیرالدین شاہ کے اس دورے کومیڈیا سے انتہائی خفیہ رکھا گیا۔